ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں سے 25 افراد ہلاک، 32 زخمی

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں سے 25 افراد ہلاک، 32 زخمی

Wed, 06 Nov 2024 17:54:40  SO Admin   S.O. News Service

بیروت، 6/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) لبنان کے مختلف حصوں میں منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ لبنان کے چوف ضلع میں بارجا میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد فوت ہو گئے۔

سول ڈیفنس کی ٹیمیں اب بھی ملبے میں دبے لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں۔ بعلبیک میں تالیہ کی میونسپلٹی ، بعلبیک-

ہرمل گورنمنریٹ کے ساتھ ہی جنوبی اور مشرقی لبنان کے قصبوں اور گاؤوں میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اضافی جانی نقصان ہوا۔

اس کے علاوہ لبنان اور شام کے درمیان مسنا جدیت یابوس بارڈر کراسنگ پر ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

دریں اثناء حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے مقبوضہ گولان میں اسرائیل کی 810 ویں ہرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر مالی گولانی بیرک پر راکٹ فائر کیے۔ کئی اسرائیلی شہروں میں اسرائیلی فورسز پر بھی راکٹوں سے حملے کیے گئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، 8 اکتوبر 2023 کو اسرائیل-حزب اللہ تنازعہ کے آغاز کے بعد سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 3,013 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 13,553 تک پہنچ گئی ہے۔


Share: